بیلتنگڈی،7؍جنوری (ایس او نیوز) بیلتنگڈی نیراوی کے کیلیگنا پیٹے علاقے میں پولیس کی گاڑی بے قابو ہوکر ایک پراویژن اسٹور میں گھس گئی جس کی وجہ سے وہاں پر موجود ایک خاتون زخمی ہوگئی اور اس کو علاج کے لئے کارکلا سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے ڈرائیور کے قابوسے باہر ہونے کے بعد گاڑی اتنی تیز رفتاری اور شدت سے آگے بڑھی کہ وہ آدھی سے زیادہ دکان کے اندر گھس گئی ۔ جس سے مشروبات کی بوتلوں سمیت دکان کے اندر رکھا ہوا بہت ساراسامان ٹوٹ پھوٹ کر تباہ ہوگیا ۔ دکان کا مالک رمیش اس حادثے میں بال بال بچ گیا ہے۔